افغانستان کے مشرق میں خود کش دھماکا ، 45 افراد ہلاک اور زخمی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ملک کے مشرق میں جلال آباد شہر اور پڑوسی ملک پاکستان کی سرحدی گزر گاہ کے درمیان ہائی وے پر ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مقامی کونسل کے رکن سہراب قادری نے واضح کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ حملہ ملک کے شمال میں طالبان تحریک کے جنگجوؤں کے سلسلہ وار حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے تقریبا 60 اہل کاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب چار صوبوں میں شدید لڑائی بھڑک اٹھی۔ ملک کے مختلف حصّوں میں آخری چند ہفتوں میں بڑھ جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں سیکڑوں شہری، پولیس اہل کار اور فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close