بلوچستان میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین کا استعمال کیا جا رہا ہے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے حاجی ماجد اسحاق دشتی خواتین کا استعمال کرکے انہیں گھر گھر بھیج کر لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر میں قومی اسمبلی کے لیے آزاد امیدوار حاجی ماجد اسحاق دشتی کے خاندان کے خواتین دشت کے علاقوں مکسر، ڈنڈار، بشولی اور کرکک سمیت دشت کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور آنے انتخابات میں حاجی ماجد کو کامیاب کروانے کے لیے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے بلوچستان میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، اور نام نہاد انتخابات میں حصہ لینے والے لوگوں کو تنبیہ کیاہے کہ وہ ریاستی انتخابات سے دور رہے وگرنہ وہ اپنا زمہ دار خود ہونگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button