چیئرمین خلیل بلوچ کا داماد کمسن بیٹا سمیت مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

پنجگور ( ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان، سراوان میں نماز ترایح کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بی این پی مینگل کے سابقہ سی سی ممبر اور بی این ایم کے چیئرمین خلیل بلوچ کے داماد کو کمسن بیٹے سمیت قتل کردیا۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق  پنجگور میں مسلح افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مرکزی رہنما اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ کے داماد حاجی عابد بلوچ کو اسکے  کمسن بیٹے سمیت قتل کردیا۔

قتل کا یہ واقعہ بعد نمازِ ترایح پیش آیا، جب عابد بلوچ تاریح کے بعد اپنے گھر جارہا تھا اور مسلح افراد نے عابد بلوچ  کو گھر کے قریب حملہ کرتے ہوئے بیٹے سمیت ہلاک کردیا، جبکہ حملہ آور بحافظ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ عابد کا کمسن بیٹا کیڈٹ کالج پنجگورمیں زیرِ تعلیم تھا۔

زرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بظاہر یہ حملہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے، کیونکہ اب تک اس دشمنی کے سبب دس سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close