یوٹیوب ویڈیوز بغیر انٹرنیٹ کے دیکھنا بھی ممکن

youtube(ریپبلکن نیوز) ویسے تو انٹریٹ کے بغیر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کا استعمال ممکن نہیں مگر اب گوگل کی اس کمپنی نے اس حوالے سے زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔

جی ہاں یوٹیوب نے ایک فیچر اسمارٹ آف لائن کو متعارف کرایا ہے جس کے تحت خودکار طور پر ویڈیوز کو کسی اسمارٹ فون پر رات بھر میں ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے تاکہ انہیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی دیکھا جاسکے چاہے انٹرنیٹ کنکشن نہ ہو۔

فی الحال یہ فیچر یوٹیوب کی جانب سے انڈیا کے اسمارٹ فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کے لیے یوٹیوب نے انڈیا میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں ائیرٹیل اور ٹیلی نار سے شراکت داری کی ہے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو جلد انڈیا بھر میں کام کرنے والے موبائل نیٹ ورکس تک توسیع دی جائے گی اور توقع کی جاسکتی ہے کہ دیگر ممالک جیسے پاکستان میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

اس نئے فیچر کو صرف وہی صارفین استعمال کرسکیں گے جو سیلولر ڈیٹا نیٹ ورک سے منسلک ہوں گے (یہ آپشن وائی فائی پر نظر نہیں آئے گا) اور یوٹیوب ویڈیوز پر گرے ایرو پر کلک کرکے کلپس کو آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کرسکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز پر کلک کرکے رات کو سوجائیں اور اگلی صبح اٹھیں گے تو وہ ویڈیو آف لائن دیکھنے کے لیے تیار ہوں گی اور کسی قسم کی بفرنگ کا بھی سامنا نہیں ہوگا۔

یہ ویڈیو اسمارٹ فون میں ویڈیوز کے فولڈر میں محفوظ ہوں گی تاہم صارفین ان ویڈیوز کو موبائل ایپ کی مدد سے اپنے فون میں محفوظ کرسکیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close