سندھی بلوچ و پشتوں تحفظ موومنٹ کے نام سے نیااتحاد بنانا چاہے- شفیع بر فت

جرمنی ( ریپبلکن نیوز) سندھی قوم پرست رہنماء او جئے سندھ متحدہ مخاز کے چیرمین شفیع برفت نے اپنے ایک جاری کردہ کہا کہ پشتون، سندھی ، بلوچ تحفظ موومینٹ” کے نام سے، مظلوم قوموں کا پنجاب کے استعماریت قبضہ اور غلامی کے خلاف ایک اتحاد بنانا چاہیئے جس کی قیادت منظور پشتیں کو کر نی چاہیئے۔

اس وقت مظلوم قوموں کو پنجابی قبضہ کے خلاف منظم متحد ہوکر غلام قوموں کو بیدار کرنے کی سخت ضرورت ہے، اس لیے اگر "پشتون تحفظ موومینٹ” کو ” پشتون، سندھی ، بلوچ تحفظ موومنٹ کے نام سے مظلوم قوموں کا سیاسی اتحاد بنا کر مظلوم قوموں کی غلامی کے خلاف سیاسی بیداری اور سیاسی محاذ کو متحرک کیا جاۓ، تو اس سے مظلوم قوموں کی جدوجہد کو سیاسی، تاریخی، اخلاقی، عملی اور فکری طاقت ملے گی اور پنجابی استعمار تنہا اکیلا ہوجاۓگا۔

اب یہ مظلوم قوموں کے سیاسی دانشوروں، باشعور لوگوں، قومی کارکنوں پر تاریخی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ پنجاب کی سامراجیت، غلامی اور ذلت بھرے قبضہ کے خلاف مظلوم قوموں کو منظم، متحد کر کے، سیاسی بیداری مہم اور جدوجہد کو تیز کریں۔

ہم جسمم کی جانب سے اس سلسلے میں منظور پشتین کو مظلوم قوموں کے نئے اتحاد کی قیام اور قیادت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ سندھ میں آکر بھی عوامی بیداری مہم چلائیں، سندھ بھی پنجابی قبضہ ، بربریت ، غلامی اور ذلت کا شکر ہے۔ مظلوم قوموں کو پنجاب کی استعماریت اور سامراجیت کے خلاف متحد ہونا چایئے۔

اس سیاسی سلوگن کو لیکر ” پشتون، سندھی، بلوچ تحفظ موومینٹ ” کا اتحاد بننا چایئے، جو تاریخ اور وقت کی اشد ضرورت بھی ہے جس کی قیادت منظور پشتین کرے، یہ مظلوم قوموں کے باشعور افراد کا تاریخی فرض ہے کہ وہ پنجابی استحصال، غلامی، ذلت ، جبر ، قبضہ اور سفاکیت کے خلاف متحد ہوکر عوامی بیداری اور سیاسی جدوجہد کو مزید تیز تر کریں.

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker