زامران سے ملحقہ ایرانی بارڈر فورس کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا شدید حملہ 4 اہلکارہلاک

کیچ ( ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے زامران سرکی زا سے ملحقہ ایرانی بارڈری علاقے دراب و کوہ سر کے نزدیک ایرانی بارڈر فورس کے کیمپ پر آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ پر قبضہ کرنے کیلے بارود سے بھری گاڑی کیمپ سے ٹکرادیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ہمارے نمائندہ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی بارڈر فورس سپاہ کے 4 اہلکاروں کی ہلاکت و متعدد کی زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہورہی ہیں۔ آخری اطلاع تک کیمپ پر قبضے کیلے جنگ کے جاری تھی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close