سرمچار شہید حیات قمبر کو انکی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بی آر اے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے شہید سرمچار حیات قمبر کو انکی عظیم قربانی پر سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نڈر اور بہادر سرمچار تھے۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ 9 فروری کو بلیدہ کے علاقے گیشکور ہنگول میں ریاستی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کے دوران جس میں بدنام زمانہ منشیات فروش شکیلُک کے کارندوں کی بھی مدد فورسز کو حاصل تھی اس دوران گیشکور ہنگول زیارت کے گرد نواح میں متعدد گھر نزر آتش کیئے اور متعدد عام مالدار بلوچوں کو اغواہ کیا گیا اس دوران سرمچار قمبر بلوچ کا فورسز کے اہلکاروں سے سامنا ہوا جہاں سنگت نے سرخم کرنے کے بجائے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شہید حیات قمبر گزشتہ کئی سالوں سے مزاحمتی عمل کا حصہ تھے جبکہ ایک سال سے بی آراے کے پلیٹ فارم سے وابستہ تھے وہ نام نہاد سی پیک کے خلاف بلوچ مزاحمتی عمل کے دوران سی پیک روڈ کے خلاف ہونے والے اہم گوریلا کاروائیوں میں بطور کمان سرگرم رہے۔

شہید حیات قمبر عرف بلبل بلوچ کو انکی عظیم قربانی پر بلوچ ریپبلکن آرمی خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سرباز بلوچ نے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ روز بی آر اے کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے شاپکول میں آرمی کے چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close