بولان میں بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں، آزاد بلوچ، ترجمان بی ایل اے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے گیشتری کے مقام پر بجلی کے مین لائن کے کھمبوں کو بارودی مواد سے اڑایا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہم عام شہریوں کو تکلیف یا نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ زمینداروں کا نقصان ہو۔ ہماری کاروائیاں بلوچ دشمن ریاست، اس کے کارندوں اور ریاستی کاسہ لیسوں کے خلاف ہیں۔ ہم ریاست کو زیادہ سے زیادہ معاشی نقصان پہنچا کر اسے معاشی دیوالیہ پن کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ جب ریاست معاشی طور پر کمزور ہوگا، بلوچ قومی آزادی کی راہ ہموار ہوگی۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ قابض ریاست پاکستان کے خلاف ہماری کاروائیاں بلوچ قومی آزادی کے حصول تک جاری رہینگی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close