کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ حادثے کا شکار

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کرچی جانے والی کوچ  کا سامنے سے آنے والی پروبکس کار میں تصادم ہوا ہے  جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس  نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال قلات پہنچا دیا ہے جہاں پر انھیں طبی امداد ملنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔دو نوں زخمیوں کا تعلق قلات کے ہندو برادری سے ہیں۔*

مزید خبریں اسی بارے میں

Close