کراچی پولیس: چینی کونصیلٹ پر حملے میں ملوث تنظیم کے پانچ ارکان گرفتار کرنے کا دعوی

کراچی (ریپبلکن نیوز)کراچی پولیس کا چینی کونصلیٹ حملے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی) ڈاکٹر امیر شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے منصوبے میں ملوث بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ایک دہشت گرد کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم اس کے بارے میں بھی رپورٹس ہیں کہ وہ مارا جاچکا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالطیف، حسنین، عارف عرف نادر، ہاشم عرف علی اور اسلم مغیری شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 کلاشن کوف، 3 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں