کوہلو میں بارودی سرنگ کی زد میں آتے ہوئے مری قبیلے کے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)  بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کی زد میں آتے ہوئے دو شخص زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بلوچستان میں دھماکہڈیرہ بگٹی سے لیویز زرائع نے ریپبلکن نیوز کو بتایا ہے کہ کوہلو کے علاقے جنت علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا تعلق مری قبیلے سے ہے۔ زخمیوں میں ایک شخص بم کی زد میں آتے ہوئے شدید زخمی ہوا ہے جسے ڈیرہ بگٹی کے ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

رودبن سے ایک شخص کی لاش برآمد، 2016 کو فورسز کے ہاتھوں اغواء ایک شخص بازیاب

واضح رہے کہ ان علاقوں میں ریاستی اداروں کی جانب سے قائم کردہ ڈیتھ سکواڈ کے کارندے آئے دن بلوچ آزادی پسندوں اور مسلح مزاحمت کاروں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی سرنگیں نصب کرتے ہیں جن کا نشانہ اکثر عام لوگ اور ان کے میویشی بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close