لشکرِ بلوچستان نے خضدار میں قابض پاکستانی فورسز کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے خضدار کے علاقہ سمان تنگ کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

لونگ بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب ہمارے سرمچاروں نے خضدار کے علاقہ سمان تنگ کے مقام پر قابض ایف سی کی چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا اور کافی دیر تک بلوچ سرمچاروں اور ایف سی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، حملے میں ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں اور ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close