ڈیرہ بگٹی میں دو بم دھماکوں میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک چار زخمی

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی میں دو بم دھماکوں میں دو اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی، آمدہ اطلاعت کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں سڑک کی تعمیر میں مصروف اہلکاروں پر دو الگ الگ بم دھماکے ہوئے پہلا دھماکے سڑک کی تعمیر میں مصرف رولر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ اس کی سیکورٹی پر معمور دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ بھی مرو میں اسی سڑک پر کام کرنے والے اہلکاروں کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے زخمیوں اور ہلاک شدگان کو ہیلی کاپٹر کے زریعے سوئی منعتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے خیال رہے کہ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے نام نہاد ترقیاتی کام جو کے فوجی نگرانی میں جاری پر پاندی عائد کر رکھی ہے اور کام کرنے کی صورت میں انھہیں نشانہ بنانے کی بھی بیانات جاری کر چکے ہیں تاہم ان دونوں واقعات کی زمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close