بی ایل ایف نے آرمی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ بدھ کے روزسرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ کے سلو بازار میں پاکستانی آرمی کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔بدھ ہی کے روز کیچ کے علاقے بالگتر میں پاکستان آرمی کی واٹرسپلائی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔اسی واٹر سپلائی پر قبضہ کرکے فوجی چیک پوسٹ بنایا گیا ہے۔ چھ اکتوبر کو مند میں کوہ سالم چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ –

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker