زنجیروں میں جکڑے داعشی کرد فورسز کی قید میں

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) عراق کے صوبے کرکوک میں اَسایش ضلعے کی فورسز الحویجہ کو آزاد کرانے کے آپریشن کے آغاز کے بعد پیر کے روز داعش تنظیم کے تقریبا ایک ہزار ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

اَسایش ضلعے کے سربراہ الرائد علی نے بتایا کہ مذکورہ عناصر نقل مکانی کرنے والے افراد کے بیچ چھپ گئے تھے اور انہوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کا حصہ ہونے یا پھر اس کے ساتھ کام کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ الرائد کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام دہشت گرد مقامی افراد ہیں جن کے اہل خانہ کو کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الحویجہ کی واپسی کے لیے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے اب تک تقریبا 7 ہزار افراد نقل مکانی کر کے ضلعے میں آئے ہیں۔

پیر کے روز ہونے والی گرفتاریوں کی کئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ پیشمرگہ فورسز کے مطابق اس مرحلہ وار کارروائی میں حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 1000 ہو گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close