کچلاک میں فائرنگ سے ہزارہ برادری کے چار افراد جانبحق

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں چمن سے کوئٹہ آنیوالی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک بچے سمیت4 افراد جاں بحق2، افراد زخمی تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں جلو گیر کے مقام پر چمن سے کوئٹہ آنیوالی ٹوڈی کار میں سوار پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد مہدی، یزدان اور غلام حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افرادعبدالوکیل اور محمد اسماعیل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا گاڑی میں سوار دو خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ہونیوالوں کا تعلق ہزارہ کیمونٹی سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close