کولمبیا نے فلسطین کی ریاستی حثیت کو تسلیم کرلیا

یروشلم (ریپبلکن نیوز) کولمبیا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے بھی فلسطین کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق کارلوس ہومز نے کہا کہ صدر جوآن مینوئل سینٹوز کی رخصت ہونے والی حکومت نے یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا۔

ملک کے نئے صدر آئیوان ڈیوک نے منگل کے روز عہدے کا حلف اٹھایا۔
ان کی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ جوآن مینوئل سینٹوز کے فلسطین سے متعلق آخری لمحات میں کیے گئے فیصلے کے مضمرات کا مطالعہ کرے گی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close