سوئی میں ہندو تاجر کو لوٹنے کی کوشش، مزاحمت پر تاجر کو شدید زخمی کردیا گیا

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) سوئی میں ہندو تاجر پر ڈاکووں کا حملہ، مزاحمت پر مسلح افراد نے کرن کمار کو شدید تشدد کا نشانہ کر زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے بگٹی کالونی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی ہندو تاجر جرن کمار بگٹی سے رقم چھیننے کی کوشش  کی جبکہ مزاحمت پر مسلح افراد نے کرن کمار کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق زخمی تاجر اسپتال منتقل۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک تاجر کو بگٹی کالونی میں ہی لوٹا گیا تھا۔ جس کے بارے میں زرائع نے ریپلکن نیوز کو بتایا تھا کہ ڈاکوں کا تعلق ڈیتھ سکواڈ سے ہیں جن کو امن فورس بھی کہا جاتا ہے۔

سوئی میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے ہندو تاجر کو لوٹ لیا

اس گرو کا سربراہ سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ہے واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقیم ہندو برادری کے محلے کا دورا کیا اور ان سے ووٹ مانگا جس پر ہندو برادری نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ووٹ نواب خاندان کا ہے اور انہی کو ہی دینگے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہندو برادری کے خلاف حالیہ رونما ہونے واقعات کے پیچھے سابق صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی ہی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close