پرتگال نےیورو کپ کا تاج اپنے سر سجالیا

پیرس ( ریپبلکن نیوز)اسٹیڈ ڈی فرانس میں یورو فٹبال کپ 2016 کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے درمیان کھیلا گیا، میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑحملے کیے گئے لیکن کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے ہاف کے شروع میں پرتگال نے دفاعی اندازاپنایا اور فرانس کی جانب سے کیے جانے والے ہر حملے کو ناکام بنایا لیکن دوسرے ہاف کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہیں کیا جاسکا اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

مقررہ وقت میں میچ کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کےدرمیان اضافی وقت کاکھیل شروع ہوا جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا لیکن دونوں ٹیمیں پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں پرتگال کے کھلاڑی ایڈر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو0-1 کی برتری دلادی، میچ کے آخری لمحات میں فرانس کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا لیکن فرانسیسی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ  آخری 10 باہمی میچزمیں پرتگال کو فرانس سے شکست ہوئی جب کہ فرانس  پرتگال کو یورو کپ  میں 2 بار سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار کرکے  فاتح بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے، پرتگالی ٹیم کو اس سے قبل 2004 کے یورو فائنل میں یونان نے 0-1 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close