سندھ بھر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھوک ہڑتال و احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

سندھ(ریپبلکن نیوز) سندھ کے گمشدہ قومپرست کارکنان کی آزادی کے لیئے حیدرآباد ، بدین ، کوٹری ، اوباوڑو اور پنوعاقل میں بھوک ہڑتالی کیپ  جاری۔

پاکستان کے ریاستی اداروں کے ہاتھوں اٹھاکر لاپتہ کردیئے گئے سندھ کے قومپرست ،سیاسی سماجی ، ادیب ، رائیٹر ، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکنان کی آزادی کی تحریک گذشتہ ایک ماہ سے پوری سندھ میں زور پکڑ گئی ہے ۔

اس سلسلے میں آج صبح وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کے پلیٹ فارم سے گمشدہ افراد شادی خان سومرو ، رضاجروار ، علی احمد بگھیو ، عزیز گرگیز کے ورثاء اور جسقم آریسر ، پاکستان ہیومن رائیٹس کمیشن اور دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی رہنمائی وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی کنوینر سورٹھ لوہار ، جسقم رہنما امیر آزاد پنہور ، پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن رہنما اسد بٹ ، سلیم جروار ، نوراحمد بگھیو ، سومار سومرو ، جیئے سندھ محاذ رہنما نواز شاہ بھاڈائی ، جیئے سندھ لبرل فرنٹ رہنما نوازخان زنؤر ، سورھیہ سندھی اور دیگر نے کی۔ جنہون نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے سارے گمشدہ افراد کو رہا کیا جائے دوسری صورت میں عید کے بعد سندھ بھر میں ایک اور زبردست تحریک چلائی جائے گی۔

دوسری جانب کوٹری میں بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہی ، جس کی رہنمائی جیئے سندھ تحریک رہنما عبدالفتاح چنا ، جسقم آریسر رہنما ، شمشاد مینو ، یوتھ الائنس رہنما فرحان منگریو ، جانی پنہور اور دیگر کر رہے تھے ، جبکہ جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی ، گمشدہ خادم آریجو کی بیٹی نیلم آریجو اور دیگر کئمپ پر آکر شریک ہوئے۔

حیدرآباد پریس کلب کے سامنے لاڑکانہ سے اٹھاکر گم کردیئے گئے عاقب چانڈیو کی بازیابی کے لیئے احتجاج کیا گیا ، جس کی رہنمائی عاقب چانڈیو کے ورثاء اور وائیس فارمسنگ پرسنس آف سندھ نے کی ۔

جبکہ دوسری جانب گھوٹکی کے شہر اوباوڑو میں بھی گمشدہ افراد کی آزادی کے لیئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگادی گئی ہے ، جس کی رہنمائی اوباوڑو کے سیاسی سماجی اور قومپرست تنظیموں کے کارکنان کر رہے ہیں ، جس کیمپ پر سندھ کے نامور سندھی دانشور تاج جویو اور گمشدہ استاد ہدایت لوہار کی بیٹی سسئی لوہار نے شرکت کی ۔ جنہوں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمارے پیارے نہیں ظاہر کیئے جاتے تب تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close