ریپبلکن نیوز میں صرف مصدقہ خبروں کو ہی جگہ دی جائے گی۔ چیف ایڈیٹر

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) ریپبلکن نیوز کے چیف ایڈیٹر باہوٹ بلوچ نے ریپبلکن نیوز کے حوالے سے ایک پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہمیں یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ریپبلکن نیوز میں چند تنظیموں کی خبروں کو شائع نہیں جا رہا، جو درست ہے لیکن یہ اقدام ایک طویل بحث و مباحثے کے بعد لیا گیاہے۔

ادارہ ریپبلکن نیوز تمام صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے گزشتہ دو سالوں سے مشکل و کھٹن حالات میں بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم، بلوچستان کی گھمبیر صورتِ حال و عالمی اہم خبروں کو اپنے قارئین کی خدمت پیش کرتی رہی ہے، لیکن ادارے کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جعلی خبروں سے بچنے کے لیے اب صرف اسی صورت میں تنظیموں سے وابستہ پریس ریلیز کو ریپبلکن نیوز میں شائع کیا جائے گا جو ہمیں بزریعہ ای میل موصول ہو۔

اگر کسی بھی تنظیم کو یہ شکایت ہے کہ ہم ان کی خبروں کو شائع نہیں کرتے تو وہ لوگ برائے راست ہم سے سوشل میڈیا یا ادارے کے ای میل ایڈریس کے زریعے رابطہ کر سکتے ہیں، اور اپنے پریس ریلیز بھی ہمیں بزریعہ ریپبلکن نیوز کا فیس بک میں آفیشل صفحہ یا ای میل ارسال کرسکتے ہیں۔

یہ اقدام لینا اس لیے بھی ضروری تھا کہ بلوچ قومی تحریک میں گردش کرنے والی جعلی خبروں اور افواہوں کو روکھا جاسکے تاکہ تحریک سے وابستہ کارکنان میں انتشار کو پھیلنے سے روکھا جائے اور عوام تک صرف ان خبروں کو پہنچایا جائے جو مصدقہ اور حقیقت پر مبنی ہوں، اور جملہِ حقوق کے قانون کا بھی احترام بھی ممکن ہو سکے۔

آپ اپنے پریس ریلیز، خبریں، مضامین، رپورٹ، تجزیئے ہمیں نیچھے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔

[email protected]

[email protected]

مزید خبریں اسی بارے میں

Close