شہدائے مرگاپ کی یاد میں بلوچستان میں ہڑتال، ریفرنسز کا انعقاد

شہدائے مرگاپ شہید شیرمحمد بلوچ، شہید غلام محمد بلوچ اور شہید لالہ منیر بلوچ کی آٹھویں بھرسی کے مناسبت سے بلوچ ریپبل پارٹی کی جانب سے کراچی ساؤتھ کوریا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریفرنسز اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ 9اپریل کو شہدائے مرگاپ کی یاد میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال بھی رہی۔
یاد رہے کہ شہید شیر محمد بی آر پی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے جبکہ شہید غلام محمد بی این ایم کے چیئر مین اور لالہ منیر بی این ایم کے مر کزی رہنماء تھے جنہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 3اپریل2009کو بلوچستان کے شہر تربت میں

ایڈوکیٹ کچکول علی کے دفتر سے اغواء کیا تھا جن کی مسخ شدہ لاشیں 9اپریل کو تربت کے علاقے مرگاپ سے بر آمد ہوئیں۔
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر اور بلوچ قومی رہنماء نواب براہمدغ بگٹی نے شہدائے مرگاپ کی بھرسی کے مناسبت سے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں شہداء کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے مرگاپ نے اپنی زندگیوں کو بلوچ قوم کی روشن مستقبل کے لیے قربان کر دیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close