رقہ پر حملے کیلئے امریکی فوجی شام پہنچ گئے

شام(ریپبلکن نیوز) امریکا نے شام میں بھی فوج اتار دی ہے، توپخانہ سے لیس امریکی میرینز داعش کے خود ساختہ دارالخلافہ رقہ پر چڑھائی میں جنگجو ملیشیا کا ساتھ دیں گے۔ شامی علاقے منبج میں بھی امریکی حمایت یافتہ گروہوں کی آپس میں جھڑپیں بند کرانے کی کوشش جاری ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں امریکی فوج مقامی فورسز کے ساتھ مل کر رقہ کی جانب پیش قدمی کریں گی۔ امریکی ادارے پنٹاگون اور میرینز کور کی جانب سے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی، جگہ یا تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی البتہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker