بی ایل ایف نے مردم شماری کے دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے خضدار میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میس کے ساتھ واقع مردم شماری کے دفتر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مردم شماری میں ملوث پاکستانی فوج سمیت اسکے تمام معاون کار نشانے پر ہیں ۔منگل کے روز مشکے راہوجو میں پاکستان آرمی کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا، جس میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ مردم شماری کے دفتر پر حملہ بلوچ دشمن مردم شماری کیلئے تنبیہ کرنا ہے کہ پاکستان کے اداروں سے دور رہیں۔ دوسری طرف 23مارچ یوم پاکستان کیلئے بلوچستان کے لوگوں کو بھی شرکت کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک قبضہ گیر ہے، جو بلوچستان پر قابض ہے۔ کسی مقبوضہ علاقے میں اپنے جشن و تقریبات منانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ یہ دوسری قوموں کیلئے جشن و خوشی کا دن ہو سکتا ہے مگر بلوچ قوم کیلئے نہیں۔ بلوچ عوام ان تقریبات سے دور رہیں۔ چند زر خرید سرکاری دلال اپنے خاندانوں کی خواتین کو ان تقریبات میں لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی اسکول کے بچوں کو زبردستی شرکت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، جس سے معصوم بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ہم تمام سرکاری کارندوں کو تنبیہ کرتے ہیں اور بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی جشن و تقریبات سے دور رہیں۔ سرمچار اِن پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی مقبوضہ بلوچستان میں جاری آپریشن خواتین و بچوں کی اغوا پر خاموشی حیران کن اور ریاستی فوج کو کھلی چھوٹ دینا ہے،انہوں نے کہا کہ مشکے میں گزشتہ دو روز میں فورسز نے تیس کے قریب خواتین و بچوں کو اغوا کے بعد اپنے کیمپ منتقل کیا جس میں چار دن کا نومولود بچہ بھی شامل ہے جبکہ آواران گیشکور اور کولواہ میںآپریشن جاری ہے جس میں اب تک پچاس سے زائد افراد کو لاپتہ کرنے کے ساتھ کئی افراد کو تشدد بعد آواران ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان ایک سنگین انسانی بحران سے دوچار ہے۔ ہم تمام عالمی و داخلی میڈیا اداروں و میڈیاپرسنز و صحافیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ خود مقبوضہ بلوچستان کا دورہ کر کے زمینی حقائق کا جائزہ لیں،بی ایل ایف انھیں ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرنے کو تیار ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close