کیچ: زامران میں فوجی آپریشن جاری، چھ افراد حراست بعد لاپتہ

تربت (ریپبلکن نیوز) کیچ کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کا بڑے پیمانے پر آپرہشن جاری،

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے زامران، اور ابدوئی میں ایک وسیع آپریشن شروع کردیا ہے جہاں پروم اور بلیدہ کی جانب سے  ساٹھ سے زائد گاڈیاں ابدوئی پہنچ گئے ہیں

سیکورٹی اہلکاروں نے مزکورہ علاقوں اور گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر چوکیاں قائم کردی ہے اور لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی زرائع نے ریپبلکن نیوز کو بتایا ہے کہ چھ افراد کو ریاستی اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے تاہم ان کی نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

جبکہ ریاستی فورسز نے بی بی مہرجان بنت عبدالکریم سکنہ الندور کو حراست میں رکھنے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button