دشمن قوتیں ایران اور پاکستان کے درمیان نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں

تہران (رییپبلکن نیوز) ایرانی وزیر نوجوانان ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور ایران کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام برادر ملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دشمن ہمارے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا، ایران دو طرفہ تجارت بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔اس موقع پر مشیر اسپورٹس ایران ڈاکٹر حبیب اللہ عباس اور سیجی سعد مغدم بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عبد الحمید احمدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعلقات آئندہ نسلوں میں منتقل ہوں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے، ایران اور پاکستان مل کر دنیا میں مقام پیدا کریں گے، ہماری اقدار اور ثقافت یکساں اور مذہب ایک ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت ، کوچنگ اور تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے تاہم ایران کا ایک خصوصی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

error: ! جملہ حقوق محفوظ ہے
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker