کاہان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کاہان اور للی کے درمیانی علاقے میں پاکستانی فورسز کے پانچ موٹر سائیکلوں پر مشتمل گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کاہان سے واپس آرہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ ایک آزاد بلوچ ریاست و سماج کے قیام تک جنرل شہید اسلم بلوچ کا کارواں جاری رہے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں