اوتھل سے تین بھائیوں اور حب سے ایک شخص کو قابض پاکستانی فورسز نے اغوا بعد لاپتہ کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قبضہ گیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل اوتھل سے تین بھائیوں اور حب سے ایک شخص کو اغوا بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

آشوب نیوزسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل اوتھل سے تین بھائیوں کو ایک ساتھ اغوا کیا ہے جو دو ماہ گزرنے کے باجود تاحال فورسز کے غیر قانونی قید میں ہیں۔

زرائع سے موصول ہونے والی تصیلات کے مطابق تینوں بھائیوں کو دو ماہ قبل اوتھل میں ایک گھر سے اغوا کیا گیا تھا جو کولواہ کے رہائشی ہیں ۔ تینوں بھائیوں نے کولواہ میں حالات کی خرابی کی وجہ سے اوتھل میں رہائش اختیار کرلی تھیں۔

تینوں بھائیوں کی شناخت نوردین ولد الہی بخش، فیصل اور سخی داد سے ہوگئی ہے۔

بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔ ایک اور کاروائی میں پاکستانی قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو ماہ قبل حب کے علاقے زہری گوٹھ سے ایک بلوچ فرزند کو اغوا کیا تھا جسے اب تک رہا نہیں کیا گیا۔

میا داد ولد پیر بخش کو ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو ماہ قبل زہری گوٹھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا تھا جودو ماہ گزرنے کے باوجود فورسز کے غیر قانونی قید میں ہے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close