پاکستانی قابض فورسز نے ڈاکٹر اللہ نظر کی ایک اور بہن کو بیٹی اور پوتوں سمیت اغواء کرلیا

مغویان کو مشکے آرمی کیمپ منتقل کیا گیا ہے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) پاکستانی قبضہ گیر فورسز نے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور گوریلہ کمانڈر ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کی ایک اور بہن کو اسکی بیٹی اور دو پوتوں سمیت اغواء کرلیا۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی کے اہلکاروں نے انکی دوسری بہن شیر خاتون کو اسکی بیٹی اور دو پوتوں، تین سالہ بیبگر اور 6 ماہ کی بچی مائین سمیت بلوچستان کے ضلع واشک سے اعواء کرلیا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے کہ انکی بہن کو دیگر مغویوں کے ہمراہ مشکے آرمی کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close