بی ایچ آر او کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سیمینار کا اعلان

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز)بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام آج10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں ایک بجے سے شام5 بجے تک سیمینار ہو گا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بی بی گل بلوچ نے تمام سیاسی انسانی حقوق کے تنظیموں، سیاسی جماعتوں ، وکلاء ، صحافی برادری ، طلباء تنظیموں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار میں بھر پور شرکت کریں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سیمینار میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کے تنظیموں ، وکلاء برادری اور طلباء تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی ہے اور انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے اس کے علاوہ سیکورٹی کے حوالے سے سی سی پی او کوئٹہ اور سول لائن کے ایس ایچ او کو درخواست دی اور انہوں نے سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close