قلات اور کوہٹہ سے چار مسخ شدہ لاشیں برآمد

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید چار مسخ شدہ لاشیں بر آمد۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بولان میڈیکل
img_0414کالج میں دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں لائی گئی ہے جو شکل سے بلوچ معلوم ہوتے ہیں جنہیں سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں نے قتل کر کے نعشیں بی ایم سی انتظامیہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہےجبکہ انتظامیہ نے لاشوں کو ایدھی فاؤڈیشن کے حوالے کردئیے ہیں تاکہ انہیں دفنایا جا سکے۔

ایک اور واقعہ  قلات کے علاقے دلبند میں پیش آیا ہے جہاں دو لوگوں کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد کی گئی ہیں جن کے چہرے مکمل طور پر مسخ اور نا قابل شناخت ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تمام لاشیں ان بلوچوں کی ہوسکتی ہیں جنہیں پاکستانی افواج  نےمختلف علاقوں سے اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close