بی ایل ایف نے مسلح دفاع کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسزپر مختلف حملوں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کیمپ پرحملہ و ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں بدھ کے روزہمارے سرمچاروں نے بلیدہ چب میں فوج کے قافلے پر خود کارہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا ۔جس سے 7اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ بیسیمہ کے علاقے راغے بیرونٹ میں ہمارے سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کیمپ پر حملہ کیا جس سے مسلح دفاع کا اہم کمانڈر عبدالمالک ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک سرور نامی کارندہ زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعرات کو دشت زریں بگ میں فورسز کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close