پاکستان ہمارا دوست نہیں۔امریکی نو منتخت صدر ڈونلڈٹرمپ

نیویارک(ریپبلکن نیوز) صدارتی انتخاب میں ہیلری اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ بالآخر اختتام کو پہنچا۔ اور ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر بن گئے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صرف ریپبلکنز کے ہی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک اور تمام امریکیوں کے صدر ہیں، منصب کے لئے منتخب کرنے پر امریکی عوام کے شکر گزار بھی ہیں۔ دنیا جان لے کہ امریکی مفاد ان کی پہلی ترجیح ہو گی تاہم جو قومیں ساتھ چلنا چاہیں گی انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی عظیم روایات کو آگے بڑھائیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، سکول، ہسپتال اور سڑکیں بنائیں گے جبکہ ان کے پاس بہترین معاشی پلان بھی موجود ہے۔ امریکی ترقی کے لئے معاشی پیداوار کو بھی دوگنا کیا جائے گا، کوئی بھی خواب بڑا نہیں ہوتا، سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ عوام کی حمایت اور رائے سے آگے بڑھیں گے اور رنگ و نسل سے برتر ہو کر امریکی عوام کی خدمت کریں گے۔ نو منتخب امریکی صدر نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا، زبردست مقابلہ کرنے پر ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2012 میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ہم سے بلین ڈالروصول کیے گئے۔ایک اور ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو 6سال تک اپنے یہاں پنا دی اس کے لیے پاکستان کب ہم سے مافی مانگے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker