آئی ایس آئی سے رابطہ پر دو افغان جرنیل پر 20۔20 سال کے لیے قید کا اعلان

کابل ( ریپبلکن نیوز) افغان فورسز کے دو جرنیلوں پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کے الزامات تھے، جو ثابت ہوگئے اور انہیں بیس، بیس سال کی سزائیں سنائی گئیں، مذکورہ جرنیلوں، شاہ محمود اور نذیراللہ پر دو سال پہلے ان الزامات کی بنیاد پر گرفتار ہوئے تھے ـ

مذکورہ فیصلہ جج نور محمد کیجانب سے دونوں جانب سے وکیلوں کے بیانات کے بعد کیا گیا جس میں اعلاناً یہ ثابت کیا گیا کہ دونوں جرنیل آئی ایس آئی کیساتھ مربوط ہیں ـ

فیصلے کے بعد جج نے عوام کے سامنے انکے اعترافی بیانات سنوائے اور خود بھی ان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت اور اپنے ادارے کی وضاحتیں پیش کیں، تاہم مدافع وکلاء نے بھی اپنے اپنے بیانات دیئے ـ

مزید خبریں اسی بارے میں

Close