چین میں تفتیش کے بعد انٹرپول کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

بیجنگ (ریپبلکن نیوز ڈیسک)  چین سے  تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کئی دن سے لاپتہ تھے اور اب خبر آئی ہے کہ انہیں چینی حکام نے تفتیش کے لیے روکا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد وہ ستمبر کے آخر میں چین گئے تھے جہاں سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش کررہی تھیں، کل چینی حکام نے اعلان کیا کہ انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا

واضع رہے اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا ہے جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close