ملتان؛ بلوچ طلبا پر پی پی پی کی طلبا تنظیم کی جانب سے تشدد، نوجوان شدید زخمی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے بلوچ طالب علموں پر وحشیانہ تشدد۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں پیپلز پارٹی کے طلبا تنظیم کی جانب سے بلوچ طالب علموں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بلوچ نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔ 

 زخمی طالب علم کا نام خلیل بگٹی بتایا جارہا ہے جو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔ 

جبکہ ادھر پنجاب کے وزیر علی عثمان بزدار نے بلوچ طلبا پر تشدد کا نوٹس لیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close