ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی گولہ باری، ماں بیٹی زخمی، درجنوں مویشی ہلاک

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں فورسز کی گولہ باری، تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سہری دربار، ہن، بوبی اور شانگ میں دور مار توپوں سے شدید گولہ باری کی، گولہ باری کا سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق تین گولے سہری دربار کے قریب شامیر بگٹی نامی شخص کے گھر پر گرے جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ اور بچی شدید زخمی ہوئے جبکہ گولہ باری کے نتیجے میں اس کی ایک درجن بکریاں اور ایک ہونٹ بھی ہلاک ہوگئے دیگر علاقوں میں بھی شدید گولہ باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کے سبب فوری طور پر کسی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئےہوئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close