شہید پائید خان بگٹی کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

کوئٹہ (ڈیرہ بگٹی) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رکن شہید پائید خان بگٹی کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بی آر پی کے رکن پائند خان بگٹی کی دوسرے برسی کے موقع پر ڈیرہ بگٹی میں ان کے آباہی گاؤں پیلاوغ سمیت مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کر کے شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ یاد رہے کہ شہید پائید خان بگٹی کو دو برس قبل افغانستان کے شہر سپین بولدک میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ کر شہید کیا تھا۔ اس سے قبل بھی افغانستان میں مقیم بلوچ محاجرین کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس میں کئی افراد شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close