سندھی لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک جاری، عید کے دن بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

کوٹری (ریپبلکن نیوز) سندھ کے گمشدہ قومپرست کارکنان کی آزادی کے لیئے سندھ بھر میں تحریک جاری، کوٹری ، مورو ، بٹھورو اور بدین میں بھوک ہڑتالی کیپمس قائم، عید کے دن  وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کا پریس کلب کراچی میں احتجاج کا اعلان ۔

سندھ بھر سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں اٹھاکر گم کریئے گئے قومپرست ،صحافی ، سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان کی آزادی کے لیئے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے شروع کردی گئی تحریک اپنے زور اور شور سے جاری ہے۔

کوٹری میں سندھی یوتھ الائنس کی جانب سے کوٹری کے نوجوان فرحان منگریو ، جانی پنہور ، جیئے سندھ تحریک کے رہنما فتاح چنا، جسقم رہنما کامریڈ شمشاد مینو اور دیگر کی رہنمائی میں۷۲گھنٹوں کی بھوک ہڑتالی کئمپ قائم کردی گئی ہے ، جس میں وائیس فار مسنگ پرسنگ کی رہنما ، سورٹھ لوہار ، سسئی لوہار ، سارنگ جویو، تنویر آریجو ، تاج جویو ، جسقم رہنما امیرآازادپنہور ، سماجی رہنما پنھل ساریو ، سوجھروسندھی ، ایڈووکیٹ میر احمد منگریو سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور گمشدہ افراد کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

مورو : سندھ کے گمشدہ افراد کی آزادی کے لیئے مورو میں بھی وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے ۴۸گھنٹوں کی بھوک ہڑتالی کئمپ قائم کردی گئی ہے ۔ جس کی رہنمائی نامور سندھی شاعر راشد مورائی کے فرزند لطیف راشد ، جسقم رہنما امیر آزاد پنہور ، سرمد میرانی ، تاج جویو اور مورو کے سیاسی سماجی کاکنان نے کی ۔ جس کیمپ پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید زین شاہ ، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما سورٹھ لوہار ، سسئی لوہار ، جسقم رہنما ڈاکٹر نیازکالانی ، ساگر حنیف بڑدی ، تنویر آریجو سمیت سندہ کے کئی سیاسی سماجی رہنما شریک ہوئے ۔ جنہوں نے مطالبہ کیا کہ جبری طور پر گمشدہ کیئے گئے سارے کارکنان کو آزاد کیاجائے۔

بدین : دوسری جانب گمشدہ افراد کی رشتیداران اور وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے آج صبح سے بدین شہر میں بھی ۷۲گھنٹوں کی بھوک ہڑتالی کئمپ شروع کردی گئی ہے ، جس کی رہنمائی گمشدھ قلمکار رضا جروار ، شادی خان سومرو ، عزیز گرگیز علی احمد بگھیو کے ورثاء حکیم جروار اور دیگر سیاسی سماجی کارکنان کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی کنوینر سورٹھ لوہار نے اپنے آفیشل پئج پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گمشدہ افراد کی آزادی کے لیئے عید کے روز بھی کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کئمپ لگادی جائے گی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker