بلوچستان میں رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ18 سے20 گھنٹے جاری

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر میں Loadsheding6
گھنٹے ضلعی ہیڈ کوارٹر ز میں8 سے10 گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں18 سے20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ میں رمضان المبارک کے تیسرے روز بھی متعدد علاقوں میں بجلی بند رہی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شہری اور افطاری بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں سریاب، نواں کلی، کچلاک، بلیلی، پشتون آباد، خروٹ آباد، موسیٰ کالونی، سریاب روڈ میں لوڈ شیڈنگ بدستوری جاری ہے شہریوں نے مطالبہ نے کیا کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close