بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے کل ہفتہ کے روز مشکے لاکی میں قائم پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ 16 مارچ کو کیچ کے علاقے دشت سبدان میں فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ 18 مارچ کو دشت درچکو میں آرمی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close