سبی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی اور مٹھڑی میں ٹرین پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں یونائیٹڈ بلوچ آرمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں کہا کہ آج سبی میں بلوچ سرمچارو نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خودکارھتیاروں سے حملہ کیا حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا 

مرید بلوچ نے کہاکہ ایک اور حملے میں سبی ہی کے علاقے مٹھڑی کے مقام پر ٹرین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے ٹریں کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی اور ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی 

ان دونوں حملوں کی زمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے 

ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی عوام کو تنبہ کرتی ہے کہ عوام سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں گاڑیوں اور سرکاری املاک سے دور رہیں ٹرینوں میں سفر نہ کرے بلوچ سرمچار ان پر کھبی اور کہی بھی حملہ کر سکتےہیں 

اسی طرح کی حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button