بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 66 صفحات پر مشتمل جبری گمشدیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردیا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور فوجی آپریشن میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 66 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ جاری کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بی ایچ آر او نے 66 صفحات پر مشتمل بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان بھر سے جبری طورپر 20 ہزار لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ سات ہزار لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سولہ جبری گمشدہ افراد کے کیسز کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جنہیں پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز نے مختلف مقامات سے حراست میں لیکر جبری طورپر لاپتہ کیا ہے جن کے پیارے کئی عرصے سے انکی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

مکمل رپورٹ پڑھیں: Unheard Balochistan. BHRO Report

 

66 oages

مزید خبریں اسی بارے میں

Close