کیچ سے 2 افراد کی تشددزدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے 150 کلو میٹر دور تمپ کے علاقے کونچ کلات میں ایک نالے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت پینتیس سالہ شعیب ولد محمد ہاشم اور پندرہ سالہ عامر ولد سعید جان کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین تمپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مزید کارروائی تمپ پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close