ڈیرہ بگٹی میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ پر بم حملہ، ایک ہلاک

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بم دھماکہ ایک ہلاک، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے نیلغ میں شمبانی کے موڈا گروپ (ڈیتھ سکواڈ)کے کارندوں کو اس وقت بلوچ سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے موٹر سائیکل پر کیمپ سے نکل کر سوئی کی طرف جارہے تھے حملے میں ایک کارندہ ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رحیم شمبانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، زخمی کارندے کی دونوں پاؤں اور ایک ہاتھ دھماکے کے نتیجے میں ضائع ہوگئے ہیں جسے علاج کی غرض سے تشویشناک حالت میں پنجاب بھیجا جارہا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close