قابض فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین بلوچ سرمچار مادرِ وطن کی دفاع میں شہید ہوگئے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قابض پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھاو میں ہونے والے ایک جھڑپ کے نتیجے میں تین بلوچ سرمچار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاو میں وادی کے مقام پر بلوچ سرمچاروں اور قبضہ گیر پاکستانی فورسز کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں تین بلوچ سرمچار شہید ہوگئے ہیں، جن کی شناخت راشد علی ولد بشیر احمد ,اورنگزیب ولد غلام قادر اور گل شیر ولد دلمراد سے ہوگئی ہے۔

جھڑپ میں قابض پاکستانی فوج کے بھی متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ریاستی فورسز نے شہید ہونے والے سرمچاروں کے لاشوں کو قبضے میں لیکر جھاو واجہ باغ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ اور لاشوں کو انکے ورثہ کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close