ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کو وسعت دینے کیلئے مزید فوجی قافلے پیرکوہ پہچ گئے ہیں

تازہ ترین (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں قابض فورسز کی دو درجن سے زائد ٹرک پہنچ چکے ہیں۔ پیرکوہ بامبور اور گرد نواح میں آپریشن کو مزید وسعت دیئے جانے کا خدشہ ہے۔ زرائع کے مطابق آرمی کی گاڈیاں مغرب کے بعد بغیر لائٹ کے پیرکوہ شہر میں داخل ہوئے ہیں تاکہ خاموشی سے اچانک سرمچاروں کے خلاف آپریشن کیا جا سکے۔ جبکہ ادھر موڈا گروپ کو بھی تیار رہنے کا حکم جاری گیا ہے جو موٹر سائیکلوں پر پیرکوہ پہنچ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بامبور میں موڈا گروپ کے دو کارندوں کو سرمچاروں نے بم حملے میب ہلاک کیا تھا جبکہ ایک دوسرے بم حملے میں متعدد فوجی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close