سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)  کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وفاق میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، یار محمد رند اور  جہانگیر ترین کے ساتھ کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پر تین گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد مرکزی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی کے وفد کو چھ نکات پیش کیے تھے جن پر پی ٹی آئی کے رہنماوں نے حکومت قائم کرنے کے بعد عمل درآمد کرنے کی ضمانت دی، جس کے بعد دونوں جماعتوں میں ایک معاہدہ طے پایا، جس کےتحت پی ٹی آئی حکومت میں آںے کے بعد بی این پی مینگل کے چھ نکات پر عمل درآمد کریگی اور بی این پی مینگل پی ٹی آئی کی حمایت کریگی۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close