پنجگور کے علاقے پروم میں سرچ آپریشن کے دوران 4افراداغواء

پنجگور(ریپبلکن نیوز) پنجگورکے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز نے سر چ آپریشن کر تے ہوئے چار بلوچوں کو اغواء بعدنہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ آپریشن صبح کیا گیا تھا جس میں وارس، محمد یعوب، عطاء محمد اورشاکر کو پاکستانی فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے دورانِ سرچ آپریشن گرفتار ی بعد نہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ہمارے نمائندے کے مطابق محمد یقعوب پروم کے علاقے کلشان سے گرفتار کیا تھا جبکہ وارس ، عطاء محمد اور شاکر کو پروم کے علاقے دِز سے گرفتار کیا گیاہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close