بریدہ میں چیک پوائنٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، سعودی افسر سمیت دو افراد ہلاک

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک افسر اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سعودی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ میں تین مسلح افراد نے اتوار کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا تھا۔

مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی افسروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو حملہ آورموقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close